1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتیورپ

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت پر فیصلہ فی الوقت درست نہیں، جرمنی

21 اپریل 2023

جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس کا کہنا ہے کہ نیٹو کو یوکرین کی رکنیت پر بہت احتیاط سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ نیٹو کے سربراہ نے اپنے دورہ کییف کے دوران اس فوجی اتحاد میں یوکرین کی شمولیت کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔

Deutschland Augustdorf | Generalfeldmarschall-Rommel-Kaserne | Boris Pistorius, Verteidigungsminister | Leopard 2-Panzer
تصویر: Martin Meissner/AP Photo/picture alliance

جرمنی کے وزیر دفاع بورس پسٹوریئس کا کہنا ہے کہ نیٹو کے فوجی اتحاد میں یوکرین کی رکنیت کے بارے میں فیصلہ کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

نیٹو کے سربراہ غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین پہنچ گئے

انہوں نے جمعرات کی رات ایک ٹاک شو کے دوران  کہا، "دروازہ کھلا ہے، ایک شگاف ہے، لیکن اس پر فیصلہ کرنے کا یہ وقت نہیں ہے۔" پسٹوریئس نے مزید کہا کہ جنگ میں مزید شدت کے دوران اس متبادل پر سنجیدگی سے بات نہیں کی جا سکتی۔

یوکرینی جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات صرف ایک ’نئے عالمی نظام‘ کے تحت ممکن، روس

جرمن وزیر نے کہا کہ نیٹو اتحاد میں یوکرین کی شمولیت کے حوالے سے کسی بھی قدم پر "احتیاط سے" سمجھنے اور غور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ "آپ کو ٹھنڈے دماغ اور گرم دل کے ساتھ فیصلہ کرنا ہو گا، اس کے برعکس نہیں۔"

یوکرینی جنگی سے متعلق منصوبے کی امریکی خفیہ دستاویزات لیک

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے جمعرات کے روز ہی یوکرین کے دارالحکومت کییف کا دورہ کیا اور نیٹو اتحاد میں یوکرین کے الحاق کی حمایت کا اظہار کیا تھا۔

روسی یوکرینی جنگ کا ایک سال: قیام امن کب تک اور کیسے ممکن؟

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے جمعرات کے روز ہی یوکرین کے دارالحکومت کییف کا دورہ کیا اور نیٹو اتحاد میں یوکرین کے الحاق کی حمایت کا اظہار کیا تھاتصویر: Alina Yarysh/REUTERS

انہوں نے کہا کہ "یوکرین کا مستقبل یورو-اٹلانٹک خاندان میں ہے، یوکرین کا مستقبل نیٹو میں ہے اور تمام اتحادی اس پر متفق ہیں۔" ان کا مزید کہنا تھا کہا کہ نیٹو کے اگلے سربراہی اجلاس میں یوکرین کی رکنیت کا معاملہ ایجنڈے میں سر فہرست ہو گا۔

فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو رکنیت جلد منظور کی جائے،جرمن وزیر خارجہ

روسی جنگی طیارے کی غلطی سے سرحدی شہر بیلگوروڈ پر فائرنگ

ماسکو اور علاقائی حکام کے مطابق ایک روسی جنگی طیارے نے غلطی سے بیلگوروڈ شہر پر فائرنگ کر دی۔ یہ شہر مغربی روس میں یوکرین کے ساتھ سرحد کے قریب واقع ہے۔

بیلگوروڈ کے علاقائی گورنر ویاچسلاؤ گلادکوف نے کہا کہ واقعہ ایک دھماکے کی وجہ سے ہوا جس سے شہر کے وسط میں ایک بڑا گڑھا پڑ گیا اور عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ اس واقعے میں دو خواتین زخمی ہوئیں۔

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ایک جنگی طیارہ ایسی و-34 شہر کے اوپر سے پرواز کر رہا تھا اور تبھی، "غیر ارادی طور پر گولہ بارود لانچ ہو گیا۔" اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ص ز/ ج ا (ڈي پی اے، اے ایف پی، روئٹرز)

یوکرین میں گولہ بارود کی بھوک

02:49

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں