1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتیوکرین

یوکرین میں روسی حملے، متعدد ہلاکتیں

2 فروری 2025

روسی فورسز نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب یوکرین کے مختلف حصوں میں میزائل، گلائیڈ بموں اور ڈرونز سے حملے کیے۔ مقامی حکام کے مطابق ان حملوں میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

 یوکرین کے ایک وسطی شہر پولتاوا میں ایک رہائشی عمارت پر میزائل حملے کے بعد امدادی کارکن مصروف عمل
یوکرین کے ایک وسطی شہر پولتاوا میں ایک رہائشی عمارت پر میزائل حملے میں 12 افراد جبکہ دو بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔تصویر: Sofiia Gatilova/REUTERS

یوکرینی حکام نے ہفتہ یکم فروی کی شام بتایا کہ یوکرین کے ایک وسطی شہر پولتاوا میں ایک رہائشی عمارت پر میزائل حملے میں 12 افراد جبکہ دو بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔ ان ہلاکتوں پر اس علاقے میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

'مضحکہ خیز جنگ' ختم کی جائے، ٹرمپ کا پوٹن سے مطالبہ

روس نے 757 یوکرینی فوجیوں کی لاشیں واپس کر دیں

اس کے علاوہ روسی علاقے کروسک کے شہر سوجا میں ایک اسکول پر ایک روسی گلائیڈ بم حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے۔ یوکرینی جنرل اسٹاف کے مطابق یہ اسکول ایمرجنسی شیلٹر کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔ خیال رہے کہ روسی علاقہ کروسک گزشتہ پانچ ماہ سے یوکرینی فورسز کے قبضے میں ہے۔

فیس بُک پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ 84 شہریوں کو وہاں سے نکالا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

یوکرینی حکام نے ہفتہ یکم فروی کی شام بتایا کہ یوکرین کے ایک وسطی شہر پولتاوا میں ایک رہائشی عمارت پر میزائل حملے میں 12 افراد جبکہ دو بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔ تصویر: Sofiia Gatilova/REUTERS

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے ایکس پر لکھا: ''انہوں (روسیوں) نے عمارت تباہ کر دی، حالانکہ وہاں عام شہری موجود تھے۔‘‘

دوسری طرف روس نے اس حملے کا الزام یوکرینی فورسز پر عائد کیا ہے۔ آج اتوار دو فروری کو روسی وزارت خارجہ کی طرف سے ٹیلی گرام پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ یوکرینی فورسز نے سُوجا شہر میں ایک بورڈنگ اسکول کو ایک میزائل حملے کا ہدف بنایا۔

اسی دوران یوکرین کے شمال مشرقی شہر سومی میں ایک حملے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ مشرقی شہر خارکیف مین ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔

روس کی طرف سے ایک ہفتے میں 1400 حملے، زیلنسکی

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے مغربی ممالک سے ایک بار پھر درخواست کی ہے کہ وہ روسی جارحیت کے شکار ان کے ملک کی مزید مدد کریں۔

آج اتوار دو فروری کو ٹیلی گرام پر انہوں نے لکھا، ''ہر روز روس یوکرین کو ڈرونز، میزائلوں اور فضا سے برسائے گئے بموں سے نشانہ بناتا ہے۔‘‘

ہر روز روس یوکرین کو ڈرونز، میزائلوں اور فضا سے برسائے گئے بموں سے نشانہ بناتا ہے، یوکرینی صدر زیلنسکیتصویر: Efrem Lukatsky/AP Photo/picture alliance

زیلنسکی کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران روس کی طرف سے یوکرین میں 50 میزائل، 660 ڈرون اور 760 گلائیڈ بم حملے کیے گئے۔

انہوں نے مزید کہا، ''روس خود سے باز نہیں آئے گا، دنیا کو اسے مجبور کرنا ہو گا کہ وہ خوفناک اور کسی اشتعال کے بغیر بھی جاری اس جارحیت کو روکے۔‘‘

ڈونلڈ ٹرمپ اگر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سے الگ ہو گئے تو کیا ہو گا؟

03:23

This browser does not support the video element.

ا ب ا/ک م ( ڈی پی اے)

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں