1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
ٹیکنالوجیمتحدہ عرب امارات

یو اے ای کی تشہیر پر مامور ’سنہرے بالوں والے‘ ٹوئٹر اکاؤنٹس

14 جون 2023

محققین نے یو اے ای میں ماحولیاتی کانفرنس کی حمایت کرنے والے درجنوں جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے۔ یہ اکاؤنٹس عوامی رائے کو متاثر کرنے کے لیے ایک جھوٹی مہم یا ’آسٹروٹرفنگ‘ میں ملوث ہیں۔

بین، بریانا، ایما، کیٹلین اور کول کےٹوئٹرپروفائل تصویر: OLIVIER MORIN/AFP

محققین انہیں ''سنہرے بالوں والے امریکن‘‘ کہتے ہیں۔  روشن آنکھوں والے یہ ماحولیاتی ماہرین متحدہ عرب امارات کی حمایت اور اس کی سربراہی میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقوام متحدہ کے  آئندہ سربراہی اجلاس یا ''کاپ ٹوئنٹی ایٹ‘‘  کے لیے جذباتی انداز میں ٹویٹس کر رہے ہیں۔ مسئلہ صرف ایک ہے؟ وہ حقیقی انسان نہیں۔ بین، بریانا، ایما، کیٹلین اور کول نے موسمیاتی تبدیلیوں  کو حق میں مہم کو فروغ دینے کے لیے یو اے ای کے ساتھ ساتھ کاپ ٹوئنٹی ایٹ کے منتظم  اور تیل کی ریاستی کمپنی کے سربراہ سلطان الجابر کے کردار کے بارے میں زبردست حوصلہ افزا ٹویٹس کیں۔

فیس بک اور ٹوئٹر پر ہزاروں جعلی، ایران نواز اکاؤنٹس کا خاتمہ

سلطان احمد الجابر تصویر: Sascha Schuermann/Getty Images

ان ٹوئٹر صارفین کے پُرجوش پروفائل شاٹس کسی خیالی ناول کی ڈرائنگ کی طرح نظر آتے ہیں۔ یہ بظاہر مصنوعی ذہانت یا  اے آئی کے تحت تصویریں بنانے والے ایک سافٹ وئیر  کا استعمال کرتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ ان کے نام، مقامات اور ماحولیاتی اسناد آن لائن کہیں بھی ایک ساتھ نظر نہیں آتے۔ اے ایف پی کے تجزیہ کاروں نے ان اور دیگر درجنوں ٹوئٹر اکاؤنٹس کی نشاندہی کی کہ وہ آن لائن ایک مربوط سرگرمی میں ملوث ہیں، جسے عوامی رائے کو متاثر کرنے کے لیے نچلی سطح پر ایک جھوٹی مہم یا 'آسٹروٹرفنگ‘ کہا جاتا ہے۔

فیس بک نے درجنوں روسی جعلی اکاؤنٹس بند کر دیے

مثال کے طور پر  غیر سرکاری گروپوں کے اتحاد کلائمیٹ ایکشن اگینسٹ ڈس انفارمیشن (CAAD) کے ڈیجیٹل تجزیے کے مطابق، ''سنہرے بالوں والے‘‘  یہ اکاؤنٹس اگست 2022 میں ایک دوسرے سے صرف چند گھنٹوں کے وقفے کے اندر بنائے گئے تھے۔ کیڈ کے مطابق ان اکاؤنٹس نے تقریباﹰ ایک ہی وقت میں اسی طرح کے پیغامات کا مجموعے شائع کیے ہیں، جنہیں  واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے ری ٹویٹ کیا۔

فیس بک اور ٹوئٹر نے سینکڑوں فرضی اکاؤنٹس بند کر دیے

کاپ ٹوئنٹی ایٹ  کے ایک ترجمان نے ایک ای میل میں اے ایف پی کو بتایا کہ یہ اکاؤنٹس ''بیرونی عناصر  کے ذریعہ تیار کیے گئے تھے جو نامعلوم اورکاپ ٹوئنٹی سے غیر منسلک‘‘ تھے اور واضح طور پر کاپ ٹوئنٹی  اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے عمل کو بدنام کرنے کے لیے بنائے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کا پ ٹوئنٹی ایٹ  نے مشتبہ اکاؤنٹس کی جانب سے سرگرمی کی اطلاع ٹوئٹر انتظامیہ کو دی تھی اور پلیٹ فارم سے کہا تھا کہ وہ ''ان سرگرمیوں کو روکنے کے لیے فوری کارروائی‘‘ کرے۔

اکثر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیے جا رہے ہیںتصویر: Omar Marques/SOPA/ZUMA/picture alliance

محققین کی طرف سے نشاندہی کے بعد ٹوئٹر پر بہت سے اکاؤنٹس کو معطل کر دیا گیا تھا۔ مئی میں امریکی اور یورپی یونین کے قانون سازوں نے جابر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یواے ای کی سرکاری تیل کی کمپنی  کے سربراہ کے طور پر ان کے عہدہ کاپ ٹوئنٹی ایٹ میں ان کی ذمہ داریوں سے متصادم ہے۔  جابر کو کاپ میں شامل امریکی مندوب جان کیری سمیت  دیگر فریقین کی حمایت بھی حاصل ہے ۔

انہوں نے قابل تجدید توانائی کی تیز رفتار ترقی پر زور دیا ہے اور گزشتہ ہفتے تسلیم کیا ہے کہ فوسل فیول میں بتدریج کمی ناگزیر ہے۔

ڈیجیٹل ڈس انفارمیشن سے متعلق ایک تجزیہ کار مارک اوون جونز نے اے ایف پی کے ساتھ 93 ایسے اکاؤنٹس کی ایک فہرست شیئر کی، جو ان کے بقول ''آسٹروٹرفنگ‘‘ کی کوششوں میں ملوث ہیں۔ ان میں سے چند تقریباﹰ دو سال پہلے بنائے گئے تھے۔ اس تجزیہ کار کے مطابق ان تمام اکاؤنٹس نے بڑے پیمانے پر یو اے ای کے کاپ ٹوئنٹی ایٹ سے متعلق ٹوئٹر اکاؤنٹ کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رکھی۔ اوون کے مطابق، ''عام طور پر ان کارروائیوں کے پیچھے کوئی  پی آر کمپنی ہوتی ہے۔‘‘

ش ر ⁄ ا ا (اے ایف پی)

جرائم پیشہ افراد آپ کو دھوکہ دینے کے لیے مصنوعی ذہانت کیسے استعمال کرتے ہیں؟

03:38

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں