1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یو ٹیوب کی نئی میوزک سروس

17 مئی 2018

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ یو ٹیوب کی نئی میوزک اسٹریمنگ سروس، یو ٹیوب میوزک، کا آغاز کر رہا ہے۔ اگلے ہفتے اس کی پریمیم سروس بھی متعارف کرائی جائے گی۔

Screenshot Youtube Music Key
تصویر: youtube

اگلے ہفتے 22 مئی کو معتارف کرائی جانے والی اس سروس میں چند اضافی فیچر بھی موجود ہیں مثلاﹰ  کسی بھی فرد کی یو ٹیوب ہسٹری  اور چند دیگر استعمال کے پیٹرن کی بنیاد پر اپنی پلے لسٹ کو پرسنلائزڈ   کر سکتے ہیں۔

ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ وہ یو ٹیوب پریمیم بھی لانچ کریں گے جس میں نئی تبدیلیوں کے ساتھ سبسکرپشن سروس موجود ہے۔

بھارت کے لیے یوٹیوب کی نئی خصوصی ایپلیکشن

اپنے بلاگ پوسٹ میں یو ٹیوب کا لکھنا ہے کہ یوٹیوب میوزک پر اشتہارات کے بغیر پریمیم سروس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ماہانہ 9.99  ڈالر کے چارجز ادا کرنے ہوں گے تاہم اشتہارات کے ساتھ سروس سے بغیر کسی ادائیگی کے مفت میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔  اس کے علاوہ یو ٹیوب کے اوریجنل شوز دیکھنے کے لیے 2 ڈالر کی اضافی رقم چارج کی جائے گی۔  یعنی تمام نئے پریمیم ممبران سے 11.99  ڈالر وصول کیے جائیں گے۔

یو ٹیوب کے مطابق، ’’پریمیم صارفین جن اوریجنل شوز کو دیکھ سکیں گے ان میں کوبرا کائی، اسٹیپ اپ: ہائی واٹر اور یوتھ اینڈ کانسیکوئنسس جیسے پروگرام شامل ہیں۔‘‘ تاہم جو صارفین پہلے ہی یو ٹیوب ریڈ کے ممبرز ہیں، ان کے لیے وہی ماہانہ فیس رہے گی جو وہ ادا کر رہے ہیں۔

ابتدائی طور پر یو ٹیوب میوزک امریکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، میکسیکو اور جنوبی کوریا میں لانچ کی جائے گی۔ اس سروس کو بتدریج دوسرے ممالک میں آئندہ چند ہفتوں میں لانچ کیا جائے گا۔

ع ف /ع ح (رائٹرز)

یوٹیوب سے کس طرح لاکھوں روپے کمائے جا سکتے ہیں؟

02:39

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں