1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یہ ملازمت صرف عیسائیوں کے لیے ہے، فوج نے اشتہار واپس لے لیا

4 جولائی 2019

احتجاج کے بعد پاکستانی فوج نے وہ اشتہار واپس لے لیا ہے، جو ایک خاکروب کی ملازمت کے لیے دیا گیا تھا۔ اشتہار میں لکھا گیا تھا کہ اس ملازمت کے لیے ’صرف عیسائی‘ ہی درخواست دے سکتے ہیں۔

Pakistan Islamabad Arbeitsbedingungen
تصویر: DW/I. Jabeen

نیوز ایجنسی کے این اے کے مطابق پاکستان کے کیتھولک مسیحوں نے شائع ہونے والے اس اشتہار پر 'افسوس‘  کا اظہار کیا ہے۔ اس نیوز ایجنسی کے مطابق مسیحی کمیونٹی کے ساتھ 'امتیازی سلوک‘ کے ایسے واقعات پہلے بھی پیش آ چکے ہیں۔ پاکستان میں نالیاں صاف کرنے، کوڑا کرکٹ اٹھانے اور سڑکوں کی صفائی کرنے کی ملازمتیں زیادہ تر اقلیتوں کو ہی دی جاتی ہیں۔ متعدد مرتبہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ مقامی انتظامیہ ایسے اشتہارات میں خاص طور پر لکھتی ہے کہ یہ ملازمتیں صرف 'غیرمسلموں‘ کے لیے ہیں۔

نیوز ایجنسی کے این اے  نے 'ورلڈ واچ مانیٹر‘ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان میں نالیاں اور گٹر صاف کرنے والے اسی فیصد عملے کا تعلق غیر مسلم اقلیتی برادری سے ہے۔ پاکستان کے مسیحی حلقے الزام عائد کرتے ہیں کہ انہیں صرف صفائی سے متعلقہ ملازمتیں ہی فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن حکومتی حلقے اس کی تردید کرتے ہیں۔

 پاکستانی حکومت کے مطابق مسیحی برادری اور دیگر اقلیتوں کے لیے ملک کے تمام شعبوں کے دروازے کھلے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فوج سے لے کر دیگر تمام بڑے اداروں میں اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افسران بھی موجود ہیں۔

ا ا / ع ح (کے این اے)

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں