1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

DR کانگو میں باغیوں کا حملہ، اقوام متحدہ کے دو اہلکار ہلاک

5 اپریل 2010

ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں باغیوں کے ایک حملے میں اقوام متحدہ امن مشن کا ایک سپاہی اور ایک اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ باغیوں کے جانب سے یہ حملہ ملک کے شمال مغربی علاقے Mbandaka میں پیش آیا۔

ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے سپاہی خدامات انجام دے رہے ہیںتصویر: AP

اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق اس حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی کا تعلق گھانا سے تھا۔ باغیوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے بھی ان پر فائرنگ کی اور اطراف میں فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ اطلاعات کے مطابق بڑی تعداد میں مسلح باغیوں نے Mbandaka کے ہوائی اڈے پر حملہ کیا۔ حکام کے مطابق ان باغیوں کی تعداد کئی درجن تھی۔

مسلسل جنگی صورتحال کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیںتصویر: picture-alliance / dpa

ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں اقوام متحدہ کے ایک ترجمان نے امن مشن کے اس فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان کے مطابق باغیوں نے کشتی کے ذریعے ایئر پورٹ پر حملہ کیا اور گھانا سے تعلق رکھنے والا امن مشن کا یہ فوجی ایئر پورٹ کی جانب جاتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آگیا۔ اس سپاہی کے ہمراہ اقوام متحدہ کا ایک اور اہلکار بھی تھا اور وہ بھی اس حملے میں مارا گیا۔ ترجمان کے مطابق علاقے میں باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور صورتحال اب تک واضح نہیں ہو پائی ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایئر پوٹ پر حملہ کرنے والے باغیوں کی تعداد تقریبا 100 تھی اور انہوں نے پانی کے راستے دارالحکومت کنشاسا کی سمت سے Mbandaka کے ایئر پورٹ پر حملہ کیا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق حملہ کرنے والے ان باغیوں میں سے متعدد سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق باغیوں کا ہدف ایئر پورٹ کے قریب واقع اسلحے کا گودام تھا۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : کشور مصطفیٰ

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں