1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ڈی ڈبلیو ایکسیس سے متعلق سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات

21 اکتوبر 2026

اس آرٹیکل میں آپ کو ملیں گے ڈی ڈبلیو ایکسیس سے متعلق سب سے زیادہ پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات!

ڈی ڈبلیو کی ایپ ایکسیس اَن لاکڈ کے ذریعے آزادانہ معلومات سے باخبر رہیے، چاہے آپ جہاں کہیں بھی ہوں
ڈی ڈبلیو کی ایپ ایکسیس اَن لاکڈ کے ذریعے آزادانہ معلومات سے باخبر رہیے، چاہے آپ جہاں کہیں بھی ہوںتصویر: DW

نئی ایپ کی تیاری کا سبب کون سی وجوہات بنیں؟ 

دنیا بھی میں پیش آنے والے حالات و واقعات پر کئی طرح کے بحران اثر انداز ہو رہے ہیں۔ ان میں سے ایک بحران حکومتوں اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کا انٹرنیٹ پر بڑھتا ہوا کنٹرول بھی ہے۔ ہم اپنی زیادہ آزاد کارکردگی کے لیے دونوں طرح کے کنٹرول سے بچنے کی خاطر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے صارفین کو یہ ایپ اس طرح مہیا کرنا چاہتے ہیں کہ اس میں ڈی ٹورز نہ ہوں، صارفین کی شناخت خفیہ رہے، اور ان کے لیے مواد اس وقت بھی دستیاب ہو جب مواد کو سنسرشپ کا سامنا ہو اور انٹرنیٹ بہت کمزور یا سرے سے بند ہو۔

آپ صرف سائیڈ لوڈنگ کی پیشکش کیوں کرتے ہیں؟

ہم سیاسی فیصلوں، اسٹور مینجمنٹ اور متعلقہ جائزوں سے قطع نظر زیادہ سے زیادہ لوگوں کی معلومات تک رسائی کو ممکن بنانا چاہتے ہیں۔ اس لیے ہم اپنی ایپ کو فی الحال گوگل پلے اور ایپل ایپ اسٹور پر انحصار کیے بغیر آزادانہ طور پر ڈسٹری بیوٹ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ چونکہ اس ایپ کو خود سائیڈ لوڈنگ کے ذریعے انسٹال کرتے ہیں، اس لیے اسے اپ ڈیٹ کرنا بھی آپ ہی کی ذمے داری ہے۔ لیکن یہ کام بہت آسان ہے۔ نئے اپ ڈیٹس دستیاب ہونے کی صورت میں آپ کو اس ایپ کے ذریعے ہی اطلاع کر دی جائے گی، اور وہیں سے آپ براہ راست اس ایپ کے اپ ڈیٹ انسٹال بھی کر سکتے ہیں۔ ہمارا آپ کو مشورہ ہے کہ نئے اپ ڈیٹس دستیاب ہونے کی صورت میں آپ انہیں بلا تاخیر انسٹال کر لیں کیونکہ ممکن ہے کہ یہ انتہائی اہم سکیورٹی اپ ڈیٹس ہوں۔ 

جب میں ''ڈاؤن لوڈ‘‘ کا بٹن دباؤں، تو کیا ہو گا؟ 

ممکن ہے کہ آپ کا براؤزر ایک سکیورٹی وارننگ دکھائے۔ یہ ڈائریکٹ ڈاؤن لوڈز کی صورت میں معمول کی بات ہے۔ اس کی وجہ سے پریشان ہونے کی قطعاﹰ کوئی ضرورت نہیں اور آپ بے فکر ہو کر ڈاؤن لوڈ جاری رکھ سکتے ہیں۔ جب پوچھا جائے، تو آپ اپنے براؤزر کو نامعلوم ذرائع سے ایپس انسٹال کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں (یہ فنکشن آپ انسٹالیشن کے بعد غیر فعال کر سکتے ہیں)۔ پھر ڈاؤن لوڈ کی گئی فائل کو کھولیے اور انسٹالیشن کے لیے اگلے مراحل سے متعلق ہدایات پر عمل کیجیے۔   

کیا ڈی ڈبلیو ایکسیس آئی فون کے لیے بھی دستیاب ہے؟

نہیں۔ بدقسمتی سے یہ ایپ ابھی ایپل کے آئی فونز یا آئی او ایس کے لیے دستیاب نہیں، کیونکہ یہ پلیٹ فارمز بڑی سختی سے ایپ اسٹور سے مربوط ہیں، جس کا انتظام امریکہ سے چلایا جاتا ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آزادانہ معلومات تک رسائی دینا چاہتے ہیں – سیاسی فیصلوں اور اسٹور مینجمنٹ سے بالکل قطع نظر۔

مجھے اپنے مانیٹر کیے جانے سے خوف آتا ہے۔ آپ نے اس ایپ کے اندر سکیورٹی کے کون کون سے طریقے متعارف کرائے ہیں؟     

جب یہ ایپ انسٹال ہو جائے، تو ایک انٹیگریٹڈ وی پی این (آؤٹ لائن) خود بخود فعال ہو جاتا ہے۔ کسی بھی ڈیوائس کی شناخت کے لیے ہم ''ہیش آئی ڈی‘‘ استعمال کرتے ہیں، جو ایپ سے جڑی ہوئی ایک مخصوص آئی ڈی ہوتی ہے، اور اس کا متعلقہ ڈیوائس کی اصلی شناخت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ اس عمل کے دوران ڈیوائس کا اپنا آئی پی ایڈریس اور آپ کا پرسنل ڈیٹا دونوں مخفی رہتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم بھی (یا کوئی بھی تیسرا فریق) یہ تعین بالکل نہیں کر سکتے کہ کوئی صارف کون ہے یا وہ کہاں سے اس ایپ کو استعمال کر رہا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے صارف کی قطعی مخفی شناخت کے ساتھ کی جانے والی بہت ہی معمولی  سی ٹریکنگ سے ہم صرف اس بات کو یقینی بنانے کے قابل ہوتے ہیں کہ آیا یہ ایپ کسی بھی ٹارگٹ ریجن میں پوری طرح کام کر رہی ہے۔ 

ایک ویب سائٹ، جس کا نام "Access-unlocked.org” ہے، ڈی ڈبلیو جیسی نظر آتی ہے۔ کیا یہ ویب سائٹ قانونی ہے؟

جی ہاں۔ ہم اس ویب سائٹ کو آن لائن اس لیے رکھتے ہیں کہ سنسرشپ کی صورت میں اسے تلاش کیا جا سکے۔ ہم نے اس ویب سائٹ پر سنسرشپ سے بچنے کے کئی ممکنہ طریقوں کی وضاحت کر رکھی ہے، جن میں ظاہر ہے ''ڈی ڈبلیو ایکسیس‘‘ بھی شامل ہے۔ یہاں دیے گئے تمام ڈاؤن لوڈ لنکس بالکل محفوظ ہیں۔ 

کیا ''ڈی ڈبلیو – بریکنگ ورلڈ نیوز‘‘ ایپ پھر بھی دستیاب ہو گی؟

ظاہر ہے، بالکل۔ یہ ایپ مسلسل دستیاب رہے گی۔ ''ڈی ڈبلیو – بریکنگ ورلڈ نیوز‘‘ ایپ ایپل کے ایپ اسٹور اور گوگل پلے پر دستیاب ہے اور رہے گی۔ 

کیا اس ایپ کا کوئی خفیہ یا اسٹیلتھ موڈ ہو گا؟

جی ہاں۔ ہمارا منصوبہ ہے کہ اس ایپ کا جلد ہی ایک اسٹیلتھ موڈ بھی پیش کر دیا جائے گا، جس کے بعد اس کا ایک ایپ کے طور پر قابل شناخت رہنا ممکن نہیں ہو گا۔ یہ موڈ جیسے ہی دستیاب ہو گا، آپ کو ایپ کے اندر ہی ایک نوٹیفیکیشن موصول ہو گا۔ اس کے لیے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی طرح کے اپ ڈیٹس کے لیے اس ایپ کو باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔

اگر میں اس ایپ کے بارے میں فیڈ بیک دینا چاہوں، تو مجھے کیا کرنا ہو گا؟

ہم سے رابطہ کرنے کے لیے بہترین طریقہ ای میل ہے۔ آپ ہمیں info@dw.com پر ای میل لکھ سکتے ہیں۔ ہمیں اس بارے میں اطلاعات وصول کر کے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے کہ آپ کو یہ ایپ کتنی پسند آ رہی ہے یا آپ کے خیال میں اسے مزید بہتر کیسے بنایا جا سکتا ہے۔

 

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی ٹاپ اسٹوری

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں