1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پاکستان: موسمياتی تبديليوں کے باعث سیلابی ریلوں میں اضافہ

11 مئی 2022

شمالی پاکستان کے ايک انتہائی دور افتادہ مقام پر گرمی کی شدید لہر کے باعث ایک برفانی نہر پگھل گئی ہے۔ اس کے نتيجے ميں آنے والے سیلابی ریلے سے علاقے کا ایک اہم پل ٹوٹ گیا ہے۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی زد میں ہےتصویر: AFP

پاکستان کی وزیر برائے تحفظ ماحوليات شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہفتے کو گلگت بلتستان کے علاقے حسن آباد میں شدید گرمی کے باعث گلیشیئر کی ایک نہر کے پگھل جانے سے ایک پل تباہ ہو گیا تھا۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر کام کرنے والی ایک تنظیم جرمن واچ کے مطابق پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا ہے۔ یہ جنوبی ایشائی ملک موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زيادہ متاثرہ ملکوں کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے۔

موسم بہار میں گرمی کی لہر

پاکستان کو موسم بہار میں گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس ہفتے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

پاکستان کے شمالی علاقوں میں گرمی کی اس لہر کے شدید اثرات نظر آ رہے ہیں۔ گرمی کے باعث گلیشیئرز پگھلتے جا رہے ہیں۔ یہ پانی 'گلیشیئل لیکس‘ بننے کا سبب بنتا ہے یا گلیشیئرز کی قریبی نہروں میں پانی کی سطح بڑھا دیتا ہے۔ اس کے باعث ان لہروں سے پانی سیلابی ریلوں کی صورت اختیار کر جاتا ہے۔ ایسے سیلابوں کے باعث مقامی آبادی تو متاثر ہوتی ہے لیکن اب وہاں آمد و رفت کے لیے انتہائی ضروری پل بھی تباہ ہو رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قراقرم ہائی وے جو پاکستان کو چین سے ملاتا ہے اس پر ایک پل کی بنیادیں پانی کے زور سے تباہ ہو رہی ہیں اور بالآخر پل گر جاتا ہے۔

موسمیاتی تبدیلیاں: ہزاروں پاکستانی ہجرت پر مجبور

03:11

This browser does not support the video element.

پاکستان میں سات ہزار سے زیادہ گلیشیئرز ہیں جو پولر خطے کے بعد کسی ایک مقام پر سب سے زیادہ گلیشیئرز ہیں۔

پاکستان کی وفاقی وزیر برائے ماحوليات شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہمالیہ اور ہندو کش پہاڑی سلسلے میں گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

شیری رحمان کے مطابق پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں تین ہزار گلیشئل لیکس بن گئی ہیں۔ یعنی یہ نہریں گلیشیئرز کے پگھلنے کے باعث بنی ہیں۔ ان تین ہزار میں سے 33 ایسی نہریں ہیں جو کسی بھی وقت سیلابی ریلے کی صورت اختیار کر سکتی ہیں۔ پاکستان کی وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان میں گرمی کی لہر موسمیاتی تبدیلیوں کا براہ راست نتیجہ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے کئی ایسے علاقے ہیں جہاں مومسیاتی تبدیلیوں کے باعث لوگوں کو نقل مکانی بھی کرنا پڑ رہی ہے۔

ب ج، ع س (اے ایف پی)

منچھر جھیل کے ماہی گیروں کے کشتی گھر

06:51

This browser does not support the video element.

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ سیکشن پر جائیں

ڈی ڈبلیو کی اہم ترین رپورٹ

ڈی ڈبلیو کی مزید رپورٹیں سیکشن پر جائیں