نامور پاکستانی اداکار عدنان صدیقی ایک ایسے آرٹسٹ ہیں، جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی وڈ اور ہالی وڈ میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور داد سمیٹی۔ ڈرامہ سیریل ’عروسہ‘ سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے عدنان صدیقی نے اب پاکستان میں ’دم مستم‘ کے نام سے بطور پروڈیوسر ایک فلم بھی بنائی ہے۔ کوکب جہاں کی عدنان صدیقی سے گفتگو۔