پاکستانی آرٹسٹ مریم آغا کے فن پارے ’ہیئر ہیئر‘ کو ہانگ کانگ میں منعقدہ ایشین آرٹ پرائز مقابلے میں پبلک ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا گیا۔ آرٹ کی دنیا میں اس مقابلے میں حصہ لینا ایک اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ ڈی ڈبلیو کی نمائندہ کوکب جہاں نے مریم آغا سے ان کو ملنے والے ایوارڈ اور ان کے فن کے بارے میں خصوصی گفتگو کی۔